لدو پانپور میں تیندوے کے حملے میں کمسن بچے سمیت تین افراد زخمی

سرینگر /02دسمبر / ٹی آئی نیوز

پانپور کے لدو علاقے میں جمعہ کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیندوے کے حملے میں ایک کمسن لڑکا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج صبح ایک تیندوا علاقے کے باغات میں نمودار ہوا اور اس نے 4 سالہ لڑکے سمیت تین افراد پر حملہ کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا،جہاں سے انہیں مزید علاج کیلئے سرینگر ریفر کیا گیا
زخمیوں کی شناخت شاہینہ اختر (40)، زاہد احمد (04) اور ذاکر حسین (45) کے طور پر ہوئی ہے جو تمام لدو کے رہنے والے ہیں

Comments are closed.