ابر آلود موسمی صورتحال کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

سرینگر /02دسمبر
ابر آلود موسمی صورتحال کے چلتے وادی کشمیر اور لداخ میں شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا تاہم بیشتر مقامات پر رات کا درجہ حرارت منفی میں ہی ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جو پچھلی رات کو منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا ۔ جبکہ اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.