کٹھوعہ میں المناک سڑک حادثہ ، ایک ہی کنبے کے تین افراد ازجاں ، دو دیگر زخمی

سرینگر / یکم دسمبر / ٹی آئی نیوز

جموں کے کٹھوعہ ضلع میں بدھ کی رات ایک ہی خاندان کے تین افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب کار جس میں وہ سفر کر رہے تھے سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی جبکہ حادثے میں خاندان کے دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سڑک سے پھسلنے کے بعد کار بنی کے قریب منگیر میں 300 فٹ سے زیادہ گہرے سیوا نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بنی انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے بچایا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو کٹھوعہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج علاج کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔

Comments are closed.