
کشمیر اور لداخ میں شبانہ سردیوں کا زور ، سرینگر میں منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ پھر سے سرد ترین رات درج
سرینگر / یکم دسمبر / ٹی آئی نیوز
خشک موسم اور دن میں ہلکی دھوپ نکالنے کے باعث وادی کشمیر اور لداخ میں سردی کی شدت میںآئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سرینگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات رواں موسم کی اب تک کی دوسری سرد ترین درج ہوئی جس دوران شبانہ درجہ حرارت منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی اعلیٰ صبح شہر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں دھند کے بیچ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام پہلگام میں درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جو گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سیلشس تھا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کی طرح تھا ۔
Comments are closed.