بی ایس ایف نے ہند۔پاک سرحد پرڈرون کو مارگرایا

امرتسر/29نومبر
سرحدی حفاظتی دستے(بی ایس ایف)کی مہیلا پرہاریوں(خواتین کی گشتی ٹیم) نے پنجاب میں امرتسر سے متصل پاکستان سے ہندوستان میں داخل ایک ڈرون کو مار گرایا۔ افسران نے بتایا کہ بی ایس ایف کی گشتی ٹیم نے جیسے ہی شمالی امرتسر سے تقریبا 40 کلومیٹر چہرپور گاو¿ں کے قریب ہندوستانی خطے میں داخل ہوتے ہوئے ڈرون کو دیکھا ، انہوں نے اس پر فائرنگ کردی۔تلاشی مہم کے دوران بی ایس ایف نے چھ روٹرس کے ساتھ بغیر پائلٹ والے فضائی وہیکل سے جزوی طور پر تباہ شدہ ہیکساکوپٹربرآمد کیا ہے۔ ایک سفید رنگ کی پولی تھین میں مشتبہ اشیاءبھی اس کے نیچے سے ملی ہے۔ ایک افسرنے بتایا ہے کہ اس بات کا شبہ ہے کہ اس میں منشیات لے جایا جارہا ہوجس کی جانچ کی جارہی ہے۔ فورس کے ترجمان نے کہاکہ بی ایس ایف کی چوکس افواج نے ایک بارپھر ڈرون کوگرانے اور اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ 25 نومبر کو بی ایس ایف نے امرتسر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستان ڈرون کو بھی مار گرایا تھا۔

Comments are closed.