منشیات فروشی :اننت نا گ کی عدالت کا انوکھا فیصلہ ،میاں بیوی سمیت پانچ افراد کو 10سال قید کی سز اسنائی
سرینگر /15مئی / ٹی آئی نیوز
اننت ناگ کی ایک خصوصی عدالت نے اپنے انوکھے فیصلہ کے تحت پانچ منشیات فروشوں کو دس سال کی سزا سنائی ۔
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پرنسپل سیشن جج اننت ناگ منظور احمد نے محمد رفیق بٹ ولد محمد جمال بٹ ،عنایت اللہ بٹ ولد محمد رفیق بٹ ، اعجاز احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ م مبینہ بانو زوجہ محمد رفیق بٹ ساکنان صوف شالی کوکر ناگ اور سجاد احمد بٹ ولد گل محمد بٹ ساکنہ ہنگل گنڈ کوکرناگ کو منشیات فروشی کے الزام میںدس سال کی قید با مشقت سزا سنائی جبکہ مجرموں کو ہر ایک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 7 مئی 2025 کو سنایا گیا فیصلہ پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں درج ایف آئی آر نمبر 63/2025میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ ایکٹ (این ڈی پی ایس ایکٹ) کے سیکشن 29 کے ساتھ پڑھا گیا ۔ یہ مقدمہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پانچ کلو گرام چرس کے غیر قانونی قبضے اور اسمگلنگ سے متعلق ہے۔
عدالت نے ملزمان کو منشیات کی تجارت میں مشترکہ طور پر کام کرنے کا مجرم پایا اور انہیں منشیات کی منظم فروخت میں ملوث ہونے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا۔یہ سزا اس سال اننت ناگ کے اہم فیصلوں میں سے ایک ہے کیونکہ عدالتیں منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.