’آپریشن سندھور“ کی تاریخی فتح کی داستان لکھنے کیلئے ملک کو مسلح افواج پر فخر / منوج سنہا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف آپریشن سندھور شروع کرکے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لینے پر ملک کو مسلح افواج پر فخر ہے ۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ” قوم کو ہماری مسلح افواج پر فخر ہے کہ انہوں نے بہادری کے ساتھ ”آپریشن سندھور“ کی تاریخی فتح کی داستان لکھی اور پہلگام دہشت گرد حملے کا بدلہ لیا۔ انہوں نے پاکستان میں بیٹھے دہشت گرد منصوبہ سازوں کو ان کے دہشت گرد اڈوں کو ختم کر کے اور اعلی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے مثالی سزا دی ہے۔ “

انہوں نے بادامی باغ میں فوج کے 15 کور ہیڈ کوارٹر میں وزیر دفاع کی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ تقریب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔

Comments are closed.