اسلام امن کا مذہب ہے ، انتہا پسندی کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں /اجیت ڈوول
نئی دہلی /29نومبر/ قومی سلامتی کے مشےر اجےت ڈوبھال نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی انسانےت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند ی اور دہشت گردی اسلام کے نظرےہ کے خلاف ہے ۔علماﺅں کی اےک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ ہمےں بےن مذہبی مذاکرات اور امن کو بڑھاوا دےنا چاہئے۔ اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان اور انڈونےشےاءدہشت گردی کے شکار رہے اوردونوں ملکوں نے کسی حد تک اس پر قابو پا لےا ہے ۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ کہ سماجی راوادی کو بڑھانے کی ضرورت ہے اورکہا کہ شام اور افغانستان مےں جو انتہا پسند افراد ہےں وہ دنےا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہےں انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد ےہ ہے کہ ہندستان اور انڈونےشےاءکے علماءمل کر انتہا پسندی کا مقابلہ کرےں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور مذہب کا غلط استعمال کسی بھی طرح صحےح نہےں ۔ ہم سب کو اکھٹے کو ہو کر ان طاقتوں کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت ہے ۔ اسلام کا مطلب امن اور اسی پےغام کو ہمےں آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔ اسلام نے ہمےں مذہنی رواداری اور امن کا پےغام دےا گےا ہے۔ اس مقدس کتاب مےں ےہ کہا گےا کہ اگر کسی بے گناہ کو مارا گےا تو ےہ پوری انسانےت کا قتل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسلام نے جہاد اول کی وکالت کی ہے اور وہ جہاد ےہ ہے کہ اپنی انا کو قابوپانا ہے۔ انڈونےشےاءکے محمد محفوط نے بھی اس موقع پر کہا کہ بےن مذہبی ڈئےلاگ کو بڑھاوا دےنے کی ضرورت ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ مختلف مذہنی رہنماﺅں سے ملے گے۔
Comments are closed.