کشمیر ایک محفوظ جگہ، یہ کشمیر کی معیشت کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت / رام موہن نائیڈو

سرینگر /15مئی / ٹی آئی نیو ز

مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا کہ یہ کشمیر کی معیشت کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دوبارہ وادی کا دورہ کریں۔

انہوں نے سرینگر ہوائی اڈے کا دورہ کرکے وہاں فلائٹ آپریشن کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ملک بھر کے لوگ پہلگام حملے کے بعد متحد ہوئے، یہ کشمیر کی معیشت کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا”ہم یہاں کشمیر کی سیاحت کو بحال کرنے کیلئے آئے ہیں۔ فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ لوگوں کو دوبارہ یہاں کا دورہ کرنا چاہیے۔ یہ سیر کے لیے محفوظ جگہ ہے“۔انہوں نے سرینگر ہوائی اڈے پر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ” سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ میں نے یہاں مقامی لوگوں سے ملاقات کی جنہوں نے آواز دی کہ سیاحت کو بحال کیا جانا چاہیے۔ حکومت اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گی۔“

Comments are closed.