مرکزی سرکار گانٹھ کی بیماری پر قابو پانے کےلئے کوششیں کررہی ہیں۔ وزیر اعظم

سرینگر/12ستمبر/

وزیر اعظم نریندر مودی نے مویشویوں میں گانٹھ کی بیماری کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس بیماری پر قابو پانے میں ہمارے سائنس دان کام کررہے ہیں جنہوںنے اس کے لئے ایک ویکسین بھی تیار کرلیا ہے جو بہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس بیماری سے متعدد ریاستوں میں سینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں تاہم سرکار اور ریاستوں کے درمیان اس بارے میں قریبی تال میں ہے ۔
ادھر ذرائع نے بتایا کہ جموں کشمیرسمیت کم از کم 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وباءکی اطلاع ملی ہے، جس سے لاکھوں متاثر ہوئے اور کئی ہزار جانور ہلاک ہوئے۔

Comments are closed.