سرینگر:شہرخاص ٹریڈرس کارڈنیشن کمیٹی اور جموں کشمیر بینک زونل حکام کے زمہ داروں کے مابین اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شہر خاص کارڈنیشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ کلسٹر آفس زونی مر شہر خاص کے بہوری کدل ، زینہ کدل، مہاراج گنج یا کسی نزیدیکی علاقے میں منتقل کیا جائے جس کی بین حکام نے یقین دہانی کرائی ۔شہرخاص ٹریڈرس کارڈنیشن کمیٹی کے چیرمین نذیر احمد شاہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد جموں کشمیر بینک زونل ہیڈ مسٹر شفاعت اور دیگر حکام کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں کارڈنیشن کمیٹی نے بین حکام سے مطالبہ کیا کہ کلسٹر آفس جو کہ زونی مر میں موجود ہے کو شہر خاص کے کسی اہم جگہ پر منتقل کیا جائے تاکہ شہر خاص کے تاجروں کو راحت ملے ۔ کارڈنیشن کمیٹی نے بتایا کہ شہر خاص ایک بزنس ہب ہے جہاں پر بڑے تاجروں کا گڑھ ہے اور انہیں مالیاتی اداروں کی جانب سے ہر ممکن سہولیت دستیاب ہونی چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ میٹنگ میں بینک حکام نے ان کے مسائل کو سنا اور انہیں یقین دلایا کہ شہر خاص کے کسی علاقے میں جگہ تلاش کی جائے گی جہاں پر کلسٹر آف کو چلایا جاسکے ۔ اس کے علاوہ کارڈینشن کمیٹی نے دیگر مسائل بھی حکام کے سامنے رکھے جن پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.