سرینگر: جموں کشمیر ہوٹل اینڈ رستوران ایسوسی ایشن اور ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے مابین ایک اہم میٹنگ سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے زعماﺅں کے علاوہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔میٹنگ میں ایمپلائز پرووڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے کمشنر رضوان الدین اور دیگر افسران موجود تھے جبکہ اس موقعے پر ہوٹل اینڈ رستوران ایسوسی ایشن کے صدر شوکت چودھری نے میٹنگ میں کئی معاملات اُٹھائے جن میںنجی سیکٹر کے ملازمین کو پروویڈنٹ فنڈ کی ضرورت کے وقت محکمہ لیبر کی جانب سے لیت و لعل کا مظاہرہ کرنے اور کووڈ کے دوران اداروں کی مالی حالت خراب رہنے کے نتیجے میں اپنے ورکروں کی پی ایف فنڈ کی فراہمی کا معاملہ اُٹھایا ۔ اس دوران سکول ایسوسی ایشن کے صدر نے جی این وار نے کہا ہے کہ پی ایف فنڈ آرگنائزیشن کے معاملات پر بات کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے جو معاملات اُٹھائے جن کا ازالہ کرنے کےلئے کمشنر موصوف نے یقین دہانی کرائی ۔ میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کےساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2019اگست کے بعد جب سے جموں کشمیر اور لداخ میں تبدیل ہوئے ہیں تب سے ہم یہاں کے غیر سرکاری اداروں اور پرائیویٹ اداروں میں کام کررہے ورکروں کی فلاحوبہبود کےلئے اقدامات اُٹھارہے ہیں جن میں متعدد سرکاری سکیمیں شامل ہیں جن کو جموںکشمیر میں لاگو کیا گیا ہے خاص طور پر پرویڈنٹ فنڈ سکیم کے تحت ملازمین کو ریٹائرمنٹ ، پنشن اور ہیلتھ انشورنس ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ بہت سے ادارے ابھی بھی ملازمین کو اپنا حق فراہم نہیں کررہے ہیں اور جو بھی اس طرح اپنے ورکروں کے حقوق پر شب خون مارے گا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.