گوٹلی باغ گاندر بل میں معصوم بچیوں کے نام پر خطیر رقم ہڑ پنے کا معاملہ

سماجی کارکن بلال مقبول نے کیا کشمیر کرائون فیس بک پیچ کے ایڈمن؛ شاہد عمران کی فراڈ کے حوالے سے لفٹنٹ گورنر کو ڈی سی گاندربل کے ذریعے میمورنڈم پیش

سرینگر : گوٹلی باغ گاندربل میں معصوم یتیم بچیوں کی مالی امداد کیلئے فیس بُک پیج’’کشمیرکرائون ‘‘کے ایڈمن عمران احمد گنائی عرف شاہد عمران نے لوگوں کے جذبات ابھارتے ہوئے مختلف اکائونٹس میں پیسے جمع کرنے کی اپیل کی اور صاحب ثروت افراد نے یتیم بچیوں کی درد سینے میں لیتے ہوئے دل کھول کر عطیات ،صدقات ،زکواۃ اور نذر ونیاز کشمیر کرائون کے ذریعے مشتہر کئے بینک اکائونٹ نمبرات میں جمع کئے اور لوگوں کی فراخ دلی سے ایک کروڑ 9 لاکھ34ہزار روپے ان معصوم بچیوں کے نام پر جمع ہوئے جبکہ بچیوں کے ذاتی اکائونٹ میں کم قلیل رقم جمع ہوئی تھی ۔رقم کثیر کشمیر کرائون ٹرسٹ کے مختلف اکائونٹس میں جمع ہوئی ہے ۔اس رقم کثیر میں سے بچیوں کے اکائونٹ میں جمع ہوئے رقم سمیت صرف 45لاکھ روپے ملے باقی ماندہ رقم کہاں ہے ؟اس بارے میں تحفظات اور خدشات برقرار ہیں ۔اس سلسلے میں سیول سوسائٹی گاندربل کے ذمہ داروں نے ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس میں پیسے ہڑپنے کے معاملے کے حوالے سے انکشاف کیا اوراس کی باریک بینی تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ ایک سماجی کارکن بلال مقبول نے ڈپٹی کمشنر گاندربل میں اس معاملہ کے حوالے سے لفٹنٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا ،ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گاندربل کو ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا جس میں گوٹلی باغ گاندربل کی معصوم یتیم بچیوں کے نام پر جمع کئے گئے ایک کروڑ 9لاکھ سے زائد روپے کی تحقیقات عمل میں لانے اور کشمیر کرئوان فیس بُک پیج کے ایڈمن عمران احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنہ روہامہ رفیع آباد عرف شاہد عمران اور ان کی ٹیم کو اس مبینہ فراڈ کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لانے کا بھی مطالبہ کیا ۔باوثوق ذرایع سے معلوم ہوا کہ ڈپٹی کمشنر گاندربل نے سماجی کارکن بلال مقبول اور اس کی ٹیم کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سنجیدہ نوعیت کے معاملے کے حوالے سے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Comments are closed.