سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر سفیدے کے درختان مال وجان کیلئے خطرہ
متعلقہ محکمہ کے افسران جاری کردہ احکام کی عدولی میں ملوث ،لوگ پریشان
سرینگر :سرینگربارہمولہ کے بیچوں بیچ ناربل سے پٹن تک استادہ سفیدے کے درختان بوسیدہ ہونے کیلئے لوگوں کے مال وجان کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔اب تک ان درختان کے گرنے سے دلدوز حالادثات پیش آئے جن میں کئی انسانی جانیں زیاں ہوئیں اورمالی نقصان بھی ہوا ۔کشمیرپریس سروس نمائندہ ساحل نذیر وانی کے موصولہ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے کے دونوں کناروں پر سفیدے کے درختان موجود ہیں جبکہ اس درمیان کئی رہائشی مکانات پرسفید کے درختان بوسیدہ ہوچکے ہیں ۔جن سے ان مکانات نقصان اور مکینوں کے جانوں کو خطرہ لاحق ہے ۔اس ضمن میں نمائندے کے ساتھ کرتے ہوئے نزدیکی علاقوں کے مقامی لوگوں اور راہگیروں نے بتایاکہ گذشتہ دنوں بھی ایک درخت گر آنے سے لوگ خوفزدہ ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ ان کے مکانات کے بالکل نزدیک سفیدے کے درختان کھڑا ہیں اور ہمیشہ وہ خوفزدہ رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارہا بار متعلقہ حکام کی نوٹس میں معاملہ لایاگیا اورہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افسران کے علاوہ انتظامیہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کیونکہ وہ اس شاہراہ سے گذرتے ہوئے ان درختان کا مشاہدہ کرتے ہیں تاہم توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیںکرتے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں لیت ولعل سے کام لیا گیا تو اس صورت میں کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچ جائے تو اس کی ساری ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔
Comments are closed.