موسمی صورتحال میں پھر تبدیلی ، شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بارشیں

افروٹ اور دراس کی پہاڑیوں پر تازہ اور ہلکی برفباری ، درجہ حرارت میںنمایاں کمی درج

سرینگر/15اگست : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں بارشیں ہوئی جبکہ افروٹ کی پہاڑیوںپر تازہ ہلکی برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں گرمی کازور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ا س دوران بارش سے ندی نالوں اور دریائوں و جھیلوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے کسان و زمیندار وں کے چہروں پر بھی خوشی ظاہر ہوئی۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق 14اور 15اگست کی درمیانی رات سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی شہر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔ اتوار کی صبح سے ہی شہر سرینگر کے وادی کے دیگر اضلاع میں بارشیں ہوئی اور بارشوں کا سلسلہ دو پہر تک جاری رہا ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق اتوار کی صبح سے ہی ابر آلود موسم کے بیچ جم کر بارشیں ہوئی ۔ اتوار کی صبح محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے شمال و جنوب میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ہوا جبکہ بالائی علاقوں خاص طور پر مشہور سیاحتی مرکز گلمرگ اور دیگر کئی مقامات پر ہلکی بارشیں ہوئی ۔وادی کے شمال و جنوب میں واقع دیگر اضلاع میں بھی تازہ بارشیں ہوئی ہے جس میں شوپیان ،کپواڑہ اور دیگر کئی اضلاع کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارشیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ۔کپوارہ،بارہمولہ ،بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ ،اننت ناگ ،شوپیان اور کولگام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان تمام اضلاع کے میدانی علاقوں میںہلکی بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ مجموعی طور پر پوری وادی کے میدانی علاقوں میں بارشوں سے رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں بھاری اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ شہر آفاق گلمرگ کی افر وٹ پہاڑیوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دوران بارشوں نے جہاں ندی نالوں ، دریائوں اور جھیلوں میں پانی کی سطح میں یکدم اضافہ کیا وہیں دریائے جہلم میںپانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافہ سے کسانوں اور زمینداروں نے راحت کی سانس لی کیوں کہ انہیں سنچائی کیلئے اب بھر پور پانی دستیاب ہوگیا ہے۔

Comments are closed.