شوپیاں میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص بُری طرح زخمی ؛ علاقے میں خوف و ہراس کی لہر، وائلڈ لائف کی ٹیم روانہ

سرینگر/05اگست: شوپیاں میں ایک شخص پر ریچھ نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے اور لوگ گھروں میں سم کے رہ گئے ہیں ۔ ادھر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹین علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں امام صاحب کے چتر واچ نامی گائوں میں ایک شخص اُس وقت ریچھ کے حملے میں زخمی ہوا جب وہ گھر سے نکل کر کہیں جارہا تھا کہ ایک سنسان جگہ پر ریچھ اچانک اس کے سامنے نمودار ہوا جس سے اس پر حملہ کیا ۔ زخمی شخص کی شناخت نذیر احمد شیخ ولد خضر محمد شیخ ساکن چتر واچ امام صاحب کے بطور ہوئی ہے ۔ اس دوران جب ریچھ کے حملے میں زخمی نے چلانا شروع کیا تو آس پاس کے لوگ فوری طور پر وہاں جمع ہوئے جن کو دیکھ کر ریچھ فرار ہوا۔ لوگوں نے اگرچہ ریچھ کا تعاقب کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جاڑیوں میں کہیں چھپ گیا ۔ اس دوران زخمی شخص کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ 50سالہ نذیر احمد کے چہرے پر گہری چوٹیں آئی ہیں ۔ اس دوران محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم فوری طور پر علاقے کی طرف روانہ ہوائی ہے اور ریچھ کو پکڑنے کیلئے پھندے لگائے جاچکے ہیں ۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی اور لوگ خاصکر عمر رسیدہ اشخاص اور بچوںکو گھرں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

Comments are closed.