منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز ; کولگام اور شوپیان میںدو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ ضبط
سرینگر/04اگست/: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام ور شوپیان پولیس نے دومنشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرکے ضبط کی ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن بہی باغ نے بہی باغ علاقے میں ایس ایچ او کی سربراہی میں پٹرولنگ کے دوران نونائی توریگام کے کراسنگ پر ایک مشتبہ شخص کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر اس نے بھاگنے کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس نے اس کو پکڑلیا اورتلاشی لی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 10کلو گرام خشخاش پوست بر آمد کیا ۔ محمد الطاف منٹو ولد عبدل غنی منٹو ساکن متی بگ یاری پورہ کے طور پر ہوئی۔ پولیس اسٹیشن بہی باغ نے اس سلسلے میں ایف ائی آر زیر نمبر 48/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کی ۔ اس طرح سے شوپیان پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بر آمد کیا گیا ۔ اس کی شناخت مدثر احمد کوکا ساکن شلپورہ میلہورہ وچی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ایف ائی ار زیر نمبری 84/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا ۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کاروائی جاری رہیگی کمیٹی ممبران سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منیشات کے متعلق کوئی بھی جانکاری پولیس کو فراہم کریں تاکہ ان کے خلاف موثر کاروائی کی جائےگی اور معاشرے کو منشیات سے پاک و صا ف رکھا جائےگا۔
Comments are closed.