جنوبی کشمیر: ایک کلو میٹر سڑک پر7سپیڈ بریکر؛ بزرگوں،مریضوں اور حاملہ خواتین کیلئے سوہان روح
سرینگر/05اگست: جنوبی کشمیر میں زیر تعمیر سیر ہمدان روڑ پر بن براڈ سے لیکر براڈ تک کے ایک کلو میٹر میں7سپیڈ بریکروں کو نصب کرنے سے عام لوگوں اور مسافروں کو سخت مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسپیڈ بریکر ٹریفک کو کم کرنے اور تیز رفتار حادثات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں تاہم، ایک غیر منصوبہ بند یا غیر قانونی اسپیڈ بریکر تیز رفتاری کو رکنے کے برعکس حادثات میں اضافہ کرسکتے ہیں اور اضافی سپیڈ بریکر خطرناک ثابت ہوسکتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے اوقات میں ایمبولینس ، پولیس گاڑیاں اور آگ بھجانے والی گاڑیوں کی رفتار کو کم کرینگے،جس کی وجہ سے شہری جان و مال کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ غیر ضروری اور اضافی سپیڈبریکر ایندھن کی کھپت کو بڑاتے ہیں اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں سے کی فضائی آلودگی کو بڑھاتا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق مریضوں،بزرگوں اور حاملہ کواتین کیلئے یہ سپیڈ بریکر سوہان روح ثابت ہو رہے ہیں،جبکہ انکی وجہ سے گاڑیوں بالخصوص2پہیہ والے موٹر سائیکلوں کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے افسراں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان غیر ضروری سپیڈ بریکروں کو ہٹائے اور لوگوں کو راحت فراہم کریں۔
Comments are closed.