سرینگر/09جولائی: شمالی قصبہ سوپور کے بو ٹینگو علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب سڑک کے ایک المناک واقعہ میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے سوپور سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بوٹنگو علاقے میں جمعرات کی شا م دیر گئے ایک حادثے کے دوران موٹرسائیکل پر2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔نمائندے کے مطابق یہ حادثے اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار تین جواں سالہ لڑکے کہیں جا رہے تھے جس دوران موٹر سائیکل چلانے والے کے قابو سے باہر ہو گیا اور مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں نوجوان شدید طور پر زخمی ہوکر گرپڑے۔ معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل سوار20سالہ آزاد احمد لون ولد غلام رسول لون ، جو ہٹلنگو سوپور کا رہائشی تھا ، موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جبکہ ہتلنگو کا ایک اور رہائشی راشد نذیر میر ولد نذیر احمد اور محمد عمر لون زخمی ہوگئے اور انہیں ایس ڈی ایچ سوپور پہنچایا گیا۔بعد ازاں دونوں کو جدید علاج کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا جہاں راشد آج صبح دم توڑبیٹھا۔پولیس نے حادثے میں دو نوجوانوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس چوکی وارپورہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ ادھر جونہی دونوں نوجوانوں کی نعشوں کو آبائی علاقے میں پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ ہر طرف رقت آمیز مناطر دیکھنے کو ملیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.