کرالہ گنڈ ہندوارہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مختصر جھڑپ ؛ طویل عرصہ سے سرگرم مقامی اعلیٰ حزب کمانڈر جاںبحق ، حزب کمانڈر کی ہلاکت بڑی کامیابی / پولیس

سرینگر/07جولائی/// شمالی قصبہ ہندورہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مختصر جھڑپ میں طویل عرصہ سے سرگرم مقامی اعلیٰ حزب کمانڈر جاںبحق ہو گیا ۔ پولیس نے جھڑپ میں حزب کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلو ک جنگجو عام شہریوں ، پولیس و سیکورٹی فورسز اہلکاروں پر حملوں میں انتہائی مطلوب ترین تھا ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی اعلیٰ الصبح ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر ہندوارہ کے پازی پورہ کرالہ گنڈ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاںموجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا اور اس مختصر جھڑپ میںایک جنگجو جاںبحق ہو گیا جس کی شناخت حزب کمانڈر معراج الدین حلوائی عرف عبید کے بطور ہوئی ۔ مہلوک جنگجو کے بارے میںبتایا جاتا ہے کہ وہ حزب کمانڈر برہان وانی کے وقت سے سرگرم تھا اور اسی طرح شمالی کشمیر میں سرگرم تھا جس طرح جنوبی کشمیر میں برہان وانی سرگرم تھا۔ادھر پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں حز ب کمانڈر کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے ۔ پولیس کی جانب سے جھڑپ سے متعلق جاری کردہ بیان کے مطابق جنگجو کی نقل حمل کی اطلا ع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ایک ناکہ لگایا جس دوران وہاں سے بارہمولہ کے خوشحال مٹو سوپور کے رہائشی حزب کمانڈر معراج الدین حلوائی عرف عبید کو پولیس اور ایس ایس بی کی مشترکہ ٹیم نے ایک ناکے پر گرفتار کیا گیا ۔ پولیس بیان کے مطابق پوچھ گچھ کے بعدحزب کمانڈر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کسی جگہ ہتھیار چھپا رکھیں ہے جس کے بعد ان کی نشاندہی پر ہندوارہ کے کرالہ گنڈ پازی پورہ ،رینن علاقے میں پولیس ، آرمی ، سی آر پی ایف اور ایس ایس بی کے ذریعہ ایک سے زیادہ سرچ آپریشن شروع کئے گئے۔پولیس نے بتایا کہ ایک مقام پر پہنچنے پر عبید نے ’’اپنی چھپائی گئی اے کے 47 رائفل اٹھائی اور سرچ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہوئی اور مختصر جھڑپ میں حزب کمانڈر مارا گیا جبکہ ان کے قبضے سے رائفل بر آمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق عبید پولیس کو کئی کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا جن میں سے جولائی 2013 میں انتو حمام سوپور کے ایس پی او مدثر احمد ڈار ، گور پورہ بومئی کے سرپنچ حبیب اللہ میر ، ہائگام سوپور میں چار پولیس اہلکار ، دو حریت کارکن سابق عسکریت پسند معراج الدین ساکن بادمباغ سوپورسمیت کئی شہریوں اور فورسز اہلکاروںکے قتل میں پولیس ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق عبید حزب اختلاف کے اعلی کمانڈر برہان وانی کا ہم عصر تھا جسے فورسز نے 8 جولائی 2016 کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے ضلع میں جاں بحق کی۔ ادھر حزب کمانڈر کی ہلاکت کے خلاف سوپور کے کئی علاقوں میں بدھ کو جزوی طور پر ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں کاروباوری و تجارتی سرگرمیاں بند رہی اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا ۔ سی این آئی

Comments are closed.