ریڈونی کولگام میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین شبانہ گولیوں کا تبادلہ
جنگجو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ، علاقے کا محاصرہ ختم
سرینگر/09جولائی: جنوبی کشمیر میں ایک کے بعد ایک مسلح تصادم آرائی کے بیچ جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین شبانہ گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مختصر جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں جنگجوئوں اور فورسز کا دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا جس کے بعد محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریڈونی کولگام میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے دوران شب علاقے کو محاصرہ میں لیا اور وہاں تلاشی کارورائی شروع کردی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارروائی اور طرفین کے مابین گولی باری کا تبادلہ ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد خاموشی چھا گئی جس کے بعد علاقے میںتلاشی آپریشن عمل میںلایا گیا تاہم صبح تک جاری تلاشی آپریشن کے دوران کسی بھی جگہ سے دوبارہ جنگجوئوں اور فورسز کا امنا سامنا نہیں ہوا اور ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی جنگجوئوں فورسز کو چکمہ دینے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوںکا امنا سامنا نہیںہوا جس کے بعد علاقے میں تلاشی کارورائیاں عمل میںلائی گئی تاہم کہیں سے بھی دوبارہ جنگجو ئوں کے ساتھ سامنا نہیںہونے کے بعد علاقے میں آپریشن ختم کر دیا گیا ۔
Comments are closed.