مودی سرکار کے اچھے دن ، غریبوں کے گھروں میں چولہے نہیں جلتے ۔ راہل گاندھی

جھوٹے جملوں کے پرے اور ایک دنیا ہے جہاں کئی گھروں میں چولہا تک نہیں جل پا رہا‘

سرینگر/07جولائی: راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’کئی ریاستوں میں منریگا مزدوروں کو مزدوری کا پیسہ نہیں مل رہا ہے۔ وبا میں جب حکومت کو اضافی معاشی مدد دینی چاہیے تھی، تب مزدوروں کے حق کا پیسہ بھی مارا جا رہا ہے۔‘‘انہوںنے کہا کہ عوام کو سبزباغ دکھانے کے جھوٹے دعوئوں کے پرے ایک اور دنیا ہے جہاں پر لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ کیسے اچھے دن ہے کہ غریبوں کے گھروں میں چولہے بھی نہیں جل رہے ہیں ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق مرکز کی مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا حملہ لگاتار جاری ہے۔ تازہ ترین حملہ انھوں نے منریگا مزدوروں کی مزدوری فوری طور پر نہ دیے جانے کو لے کر کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت منریگا مزدوروں کا حق مارکر ان کا پیسہ جاری نہیں کررہی ہے، اور اس وجہ سے کئی ریاستو ں میں منریگا مزدوروں کو ادائیگی نہیں ہوپارہی ہے۔راہل گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’کئی ریاستوں میں منریگا مزدوروں کو مزدوری کا پیسہ نہیں مل رہا ہے۔ وبا میں جب حکومت کو اضافی معاشی مدد دینی چاہیے تھی، تب مزدوروں کے حق کا پیسہ بھی مارا جا رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا ہے کہ ’’جھوٹے جملوں کے پرے ایک دنیا ہے جہاں کئی گھروں میں چولہا تک نہیں جل پا رہا- یہ کیسے اچھے دن؟‘‘واضح رہے کہ اس سے قبل راہل گاندھی نے رافیل سودے میں ہوئے مبینہ گھپلہ اور پٹرول-ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمتوں کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ یہ ٹوئٹ کافی دلچسپ انداز میں کیا گیا تھا کیونکہ ٹوئٹر صارفین سے ایک خالی جگہ کو پر کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

Comments are closed.