سرینگر/22فروری: سرینگر کے لالبازار علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک ڈاکٹر سوموار کے روزاننت ناگ میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا ۔ اس طرح وادی میں رواں برس حرکت قلب بند ہونے سے اموات کی شرح20کے قریب پہنچی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں سخت تشویش دوڑ گئی ہے ۔ تازہ واقعے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ڈاکٹر عاشق حسین ساکن لالبازار سرینگر دل کا دورہ پڑہ سے فوت ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر مختار احمد شاہ نے بتایا کہ جب عاشق کو ہسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا تو وہ فوت ہوچکا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.