فضائی خدمات متاثر جبکہ سڑکوں پر پھلسن پیدا ہونے کا امکان ، 27فروری سے موسم ہوگا بہتر
سرینگر/22فروری: سوموار کو دن بھر دھوپ چھائو کے کھیل کے بیچ اگلے 24گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کے امکامات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25اور 26فروری کو پیر پنچال کے آ ر پار کئی علاقوں میں بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں فضائی خدمات میں خلل ہونے کے علاوہ سڑکوں پر پھسلن پید اہونے کا خطرہ ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے وادی میں جاری خوشگوار موسمی صورتحال میں سوموار کو تبدیلی آئی اور دن بھر دھوپ چھائو کا کھیل دیکھنے کو ملا ۔ دھوپ چھائو کے کھیل کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 22 فروری کی شام سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث وادی میں 27 فروری تک موسم خراب رہنے کا ا مکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران وادی میں 22اور 23فروری کو ہلکی بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ اس کے بعد ایک بار پھر 25اور 26فروری کو موسمی صورتحال میں تبدیلی آئے گی ، محکمہ موسمیات کے مطابق دو مغربی لہریں جموںکشمیر پر اثر اندوز ہو ہو رہی ہے جس میں سے ایک اگلے 24گھنٹوں تک اثر کرے گی جبکہ اس کے بعد 25اور 26فرور ی کو وادی کشمیر کے موسمی صورتحال میں پھر سے تبدیلی آنے کا امکان ہے جس دوران جموںکشمیر کے کئی علاقوں میں بھاری برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کے باعث فضائی خدمات میں خلل واقع ہو سکتی ہے جبکہ سرینگر جموں شاہراہ سمیت دیگر اہم شاہرائوں پر پھسلن پید ا ہونے کے باعث سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ ادھر آج صبح بادل چھا گئے جس کے باعث درجہ حرارت متاثر ہوا ہے۔سرینگر میںرات کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بتادیں کہ سرینگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
Comments are closed.