سرینگر/22فروری: یکم مارچ سے سکول کھولے جانے کے سرکاری احکامات کے پیش نظر سکول منتظمین بچوں کے والدین سے کنزنٹ فارم داخل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس پر والدین سے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سکولوں میں وائرس کا خطرہ زیادہ رہے گا تو پھر والدین کس طرح اپنے بچوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو کنزنٹ فارہم بھرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔جس پر والدین نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے وہ بچوں کو سکول بھیجنے میں ڈر محسوس کررہے ہیں ۔ یکم مار چ سے سکول کھولے جانے کے سرکاری احکامات کے تحت وادی میں سکول منتظمین کی جانب سے تیاریاں چل رہی ہے اور سکول سٹاف کو سکولوں میں حاضر رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ سکول منتظمین کی جانب سے والدین کو کنزٹ فارم دیا جاتا ہے جس میں لکھا ہے کہ وائرس کے نتیجے میں اگر سکول میں بچہ وائرس کا شکار ہوگا تو اس کی ذمہ داری سکول پر عائد نہیں ہوگی اور اس فارم میں والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو اپنی مرضی اور اپنی ذمہ داری پر سکول بھیج رہے ہیں اور سکول کسی بھی ناخوشگوار واقعے کیلئے جواب دہ نہیں ہوگا۔ اس صورتحال پر والدین نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سکولوں میں وائرس پھیل جانے کا اندیشہ ہے تو وہ کس طرح اپنے بچوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس ماہ جون جولائی میں بھی جب سکول کھلنے کی سرکار نے اجازت دی تھی تو سکول جانے کو والدین کی سے کنزنٹ لینے سے مشروط رکھا گیا تھا جس کے نتیجے میں سکول میں طلبہ کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی اور سکول پھر سے بند ہوئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.