سرینگر/22فروری: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں لوگ تبدیلی دیکھیں گے جس طرح سے آج جموں کشمیر کے لوگ تبدیلی دیکھ رہے ہیں جہاںپر دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں چند ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ وزیر اعظم مودی اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر ہوگلی پہنچ گئے ہیں۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کا جوش و جذبہ کولکاتہ سے دہلی بھیجنے کا پیغام دے رہا ہے۔ اب مغربی بنگال نے تبدیلی کے لئے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایک بار لوگ بی جے پی کے حق میں ووٹ دیں گے تو لوگ اسی طرح تبدیلی دیکھیں گے جس طرح آج جموں کشمیر کے لوگ دیکھ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میںجس پارٹی نے گزشتہ 70برسوںسے لوگوں کو استحصال کا شکار بنایا تھا بنگال میں بھی یہی پارٹی لوگوںکو حقوق سے محروم رکھ رہی ہے اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ بنگال کی تقدیر بدل دی جائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں کشمیر میں اب امن ہے اورجلد ہی وہاں پر بھی اسمبلی انتخابات کرائیں جائیں گے جس کا وعدہ پہلے سے ہی ہم نے وہاں کے عوام سے کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں بنگال کے لوگوں سے بھی یہی وعدہ کرتا ہوںکہ آپ ہم پر بھروسہ کریں ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی ریاست کو بہت سارے منصوبے دیں گے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی وزیر اعظم کے پروگرام میں شرکت نہیں کریں گی۔ ممتا آج ہوگلی میں وزیر اعظم کے ذریعہ ریلوے کے متعدد منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے دور رہیں گی۔ اس سے قبل بھی انہوں نے وزیر اعظم مودی کے پروگرام سے دور رکھا تھا۔یاد رہے کہ 7 فروری کو وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال کے ہلدیہ میں تیل ، گیس اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں چار منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ انہوں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کی موجودگی میں بی جے پی کارکنوں کے نعرے کی وجہ سے کیااس نے اسے اپنی توہین قرار دیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.