بھارت میں سب سے زیادہ سڑک حادثات رونماء ہوتے ہیں؛ عالمی سطح پر ہونے والے حادثات کی شرح ، ایک فیصدی بھارت 11فیصدی پر
سرینگر /15فروری: ورلڈ بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صرف بھارت ہی ایک ایسا ملک ہے جہاں پر سڑک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ دنیار میں سڑک حادثات میں مرنے والوں کی شرح فیصدی ایک ہے جبکہ بھارت میں سڑک حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں شرح 11فیصدی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ورلڈ بینک نے اپنی سالانہ رپوٹ میںکہا ہے کہ بھارت میں دنیا بھر کی گاڑیوں کا صرف ایک فیصدی ہے تاہم دنیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات بھارت میںہی رونماء ہوتے ہیں ۔دنیا میں صرف ایک فیصدی سڑک حادثات رونماء ہوتے ہیں تاہم بھارت میں یہ شرح 11فیصدی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات میں اموات کی شرح ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سالانہ 4.5لاکھ سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں سالانہ 1.5لاکھ لوگ مرجاتے ہیںاور فی ایک گھنٹے میں قریب 53سڑک حادثات رونما ء ہوتے ہیںاور ہر چار منٹ میں ایک شخص سڑک حادثے میں اپنی جان گنواء بیٹھتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران بھارت کی سڑکوں پر سڑک حادثات میں 13لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ اس مدت میں 50لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سڑک حادثات میں 7.5فیصدی زخمی اپاہج بن جاتے ہیں ۔سڑک حادثات میں مرنے والوں کی عمر 18سے 45برس کے درمیان ہوتی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سڑک حادثات کی وجہ سے بھارت کی اقتصادی کمزوری بھی بڑھ جاتی ہے ۔ کیوں کہ سڑک حادثات میں 12.9کروڑ کا روزانہ نقصان ہوتا ہے جس بھارت کی مجموعی جی ڈی بی کا تین فیصدی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت روڑ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزارت نے سڑک حادثات میں 1,47.114کروڑ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے جو ملک کی 0.77فیصدی جی ڈی بی کے یکساں ہے تاہم شرح فیصدی اس سے دوگنی بتائی جاتی ہے ۔
Comments are closed.