اونتی پورہ میں 750بیڈوں والے ایمز ہسپتال کے قیام کو حتمی شکل دی گئی ؛ 1828کروڑ روپے سے تیار ہونے والے ہسپتال کیلئے 2025کی ڈیڈ لائن مقرر

سرینگر /15فروری: یونین ہیلتھ منسٹری نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں آ ل انڈیا انسٹچیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کو حتمی شکل دی گئی اور اس کو 2025تک مکمل کیا جائے گا۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے اونتی پورہ میںایمز کے قیام کے سلسلے میں یونین ہیلتھ وزارت نے بتایا ہے کہ ماسٹر پلان اور کنسٹریکشن اجینسی برائے آل انڈیا انسٹچیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کیلئے کام کو حتمی شکل دی ہے اور اس کو 2025تک مکمل کیا جائے گا۔ یونین منسٹر برائے ہیلتھ اور خاندانی بہبود اشونی کمار چودھری نے بتایا کہ ایمز کشمیر کیلئے کیبنٹ نے جنوری 2019کو منظوری دی ہے جو کہ 1828کروڑ روپے سے تیار ہوگا۔جس میں سے 84.1کروڑ روپے اب تک واگزار کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے اور کام کیلئے سنٹرل پاورورکس ڈیولپمنٹ تعینات کیا گیا ہے اور اس کے تکمیل کیلئے حتمی تاریخ 2025جنوری مقرر کی گئی ہے ۔ وزیر نے کہا ہے کہ بھارت میں پردھان منتری سواستھا سرکھشا یوجنا کے تحت 22نئے ایمزکو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 6دسمبر 2020سے چالو کئے گئے ۔ مرکزی سرکار نے جموں کشمیر انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمز کے لئے تجویز کردہ اراضی پر جزوی کمپس قائم کریں اور تعلیمی سال کیلئے میڈیکل کورسز شروع کریں ۔ سانبہ اور اونتی پورہ میں ایمز کیلئے میڈیکل کورسز شروع کرنے کیلئے پہلے ہی مرکزی ہیلتھ وزارت نے منظوری دے دی ہے ۔ اور ایکڈمک سیشن 2020-21کیلئے 50میڈیکل سیٹوں کو بھی منظور دی گئی ہے ۔اونتی پورہ میں یہ انسٹچیوٹ پرائمز منسٹر س ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت قائم کیا جارہا ہے جس کا اعلان 7نومبر 2015کیا گیا جاچکا ہے ۔ اس پروجیکٹ کیلئے مرکزی سرکار نے سی پی ڈبلیو ڈی کو بطور ایگزکیٹیو ایجنسی نامزد کیا ہے جن کو ایمز کیلئے اونتی پورہ میں اب تک 1886کنال اراضی منتقل کی گئی ہے اور اراضی کی حصولیابی میں حائل تمام رُکاوٹوں کو بھی دور کیا گیا ہے اور اراضی مالکان کو معاوضہ بھی پہلے ہی فراہم کیا جاچکا ہے ۔ اور اب تک 87کروڑ روپے سرکار کی جانب سے فراہم کئے جاچکے ہیں جس میں پروجیکٹ کیلئے بنیادی دضروریات اور سڑک کیلئے معاوضہ بھی شامل ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایمز 750بستروں والا ہسپتال ہوگاجہاں روزانہ 1500مریضوںکو او پی ڈی میں دیکھا جائے گا۔ اس ہسپتال کے کام شروع ہونے سے وادی کشمیر میں لوگوں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

Comments are closed.