بجلی کی عدم دستیابی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ؛ کٹوتی شیڈول کے علاوہ بجلی بریک ڈاون جاری رہنے سے صارفین پریشان

سرینگر /15فروری : وادی میں بغیر اعلان لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ محکمہ بجلی کی جانب سے اس حوالے سے دعویٰ کہ ابھی بجلی کٹوتی شیڈول چالونہیں کیا گیا ہے سراسب بے بنیاد ہے ۔اس سلسلے میں لوگوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں بجلی کٹوتی کا مسئلہ اُتناہی پیچیدہ ہے جتنا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کرنا پیچیدہ بن گیا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ آج تک جو بھی انتظامیہ میں آئی انہوںنے لوگوں کو بجلی کا معاملہ حل کاوعدہ تو کیا لیکن زمینی سطح پر کوئی اقدام نہیں اُٹھایا ہے ۔سی این آئی کے مطابق وادی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑہا ہے ۔ وادی کے تمام قصبہ جات میں بغیر اعلان کے بجلی کٹوتی چالو کی گئی ہے ۔ شہر سرینگراور دیگر قصبوں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقے بھی بجلی کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں ۔ برقی رو کی عدم دستیابی سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ دن میں تین چار بار بجلی کاٹ کر گھنٹوں بعد پھر بحال کی جاتی ہے ۔ جبکہ بجلی کی کم وولٹیج بھی ایک مسئلہ ہے ۔لوگوںنے اس سلسلے میں کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کا مسئلہ کشمیر مسئلہ سے بھی پیچدہ بن گیا ہے جس کو حل کرنے کیلئے تمام سرکاریں دعویٰ تو کرتی ہے لیکن زمینی سطح ُپر کوئی اقدام نہیں اُٹھاتے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شیڈول کے علاوہ بجلی بریک ڈائون جاری رہنے کی وجہ سے صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

Comments are closed.