وادی کے شمال و جنوب میں منشیات کے خلاف مہم تیز ؛ 04 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد
سرینگر/09فروری: بانڈی پورہ اور بڈگام پولیس نے منشیات کے خلاف آپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ آمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے ایس ڈی پی او سمبل نثار احمد کی سربرائی میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر گنستان سمبل علاقے میں ناکہ چیکنگ بعمل لائی۔ دو ران چیکنگ پولیس ایک اسکوٹر زیرنمبرDL13SH0280 کو روک کر اس کی تلاشی لی، جس کی شناخت پرویز احمد بیگ ولد عبدالجمید بیگ ساکن گنستان سمبل کے بطور ہوئی ہے۔دوران تلاشی اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی پندرہ کلو گرام چرس پوڈر برآمد کرکے ضبط کی۔ پولیس اسٹیشن سمبل نے کیس زیر ایف آئی آر نمبر .14/2021 متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اسی دوران بڈگام پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سبدن پُل کے نزدیک ناکہ چیکنگ بعمل لائی ۔ پولیس نے تین افراد کو مشکوک حالت میں پایا کر ان کی تلاشی لی ۔ جن کی شناخت مزمل احمد خان ولد محمد ایوب خان، مختار احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکناں بٹہار بڈگام اور رفیع احمد ڈار ولد غلام احمد ڈارساکن نائیدگام ووڈن کے بطور ہوئی ہے جن کے قبضے سے دس گرام ہیرائین ، دولیٹر کوڈین فاسفیٹ ، 74 الپراکزم کپسول برآمد کرکے ضبط کی۔ تھانہ پولیس بڈگام نے کیس زیر ایف آئی آر نمبر .28/2021 متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.