دسویں اور بارہویں جماعت امتحانی نتائج کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگا / پروفیسر پنڈتا
طلبہ نتائج کے حوالے سے افوہوں پر کان نہ دھرے اور اگلے کلاس کی تیاریوں میں جٹ جائے
سرینگر/09فروری: دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونے کے افواہوں کے بیچ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے واضح کر دیا ہے کہ امتحانی نتائج کا اعلان مارچ مہینے کے پہلے ہفتے میںکیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ کردہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائیج کے اعلان کو لیکر آئے روز سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم رہتا ہے جس کے نتیجے میں طلبہ اور ان کے والدین میں بھی تذزب کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کو دن بھر وادی کے مختلف علاقوں سے فون کالز موصول ہوئی جن میں والدین اور بچوں نے امتحانی نتائج کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس ضمن میں جب سی این آئی نے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چیر پر سن پروفیسر وینا پنڈتا سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ کہا کہ رواں برس نومبر میں لئے گئے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج اگلے ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ظاہر کئے جائے گا اور اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امسال امتحانی نتائج میں تاخیر ہونے کی وجہ سال 2020 گزشتہ برسوں کی مقابلے میں کوروناوائرس کی وجہ سے مختلف نوعیت کا رہا۔ جس کے باعث نتائج ظاہر کرنے میں ڈیڑھ ماہ کے بجائے دو ماہ کا زائد عرصہ لگ گیا ہے۔انہوں نے وجوہات گردانتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران کام کاج چلینج سے بھرپور رہا جس کے باعث امتحانات اکتوبر کے بجائے نومبر میں تاخیر سے لئے گئے۔خیال رہے بورڈ کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان چالیس دن کے اندر اندر کیا جاتا تھا تاہم اس مرتبہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نتائج ظاہر کرنے میں تاخیر ہوئی۔چیئرپرسن نے طلباء سے اپیل کی کہ نتائج کے حوالے سے افوہوں پر کان نہ دھرے اور اگلے کلاس کی تیاریوں میں جٹ جائے۔واضح رہے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات گزشتہ برس نومبر مہینے میں لیے گئے تھے۔
Comments are closed.