جموں و کشمیر اور لداخ میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ، سردی کا زور ٹوٹنے لگا

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی برفباری اور بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

سرینگر/09فروری: آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کے بیچ وادی کشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہونے کے ساتھ ہی شبانہ سردیو ںکا زور کم ہونے لگا جس کے ساتھ ہی اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی۔ منگل کے روز جموں و کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سی این آئی کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں دن اور رات دونوں درجہ حرارت میں راحت آئی ہے کیونکہ جموں و کشمیر اور لداخ کے دیگر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاح مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ، کٹرا میں 10.2 ، بٹوت میں 6.1 ، ببانہال2.2 اور بھدرواہ 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی میں جاری سردیوں سے آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نل اور پانی کی ٹنیکیوں میں پانی کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وادی میں نلوں میں پانی جم جانے کا سلسلہ جاری رہنے سے پینے کے پانی نے بحرانی صورتحال اختیار کی ہے اور لوگوں خاص کر خواتین کا پانی کی تلاش میں گھوں سے ٹھٹھرتی سردی میں نکلنا اب ایک معمول بن گیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے ۔

Comments are closed.