ملک کا دفاعی نظام مضبوط بنانے کیلئے 11رافیل طیارے بھارت پہنچ گئے ، مارچ میں تعداد 17ہوگی
سرینگر/08فروری: گزشتہ سال سرحدوں پر پاکستان کی جانب سے کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری میں 46سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہو گئے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ فوج سرحدوںپر پاکستانی کارورائیوں کا بھر پور انداز میں جواب دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاعی نظام مضبوط بنانے کیلئے 11رافیل طیارے بھارت پہنچ گئے ہیں جبکہ امسال مارچ کے مہینے تک ان کی تعداد 17تک ہو گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ایل اوسی پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے اور گزشتہ سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار اور اس پار سے آنے والی ہر گولی کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کارروائی کا بھر انداز میں جواب دیا جائے۔سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے سرحدوں پر 5133مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس میں جانی و مالی نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں سیکورٹی فورسز اہلکاروںکا کافی نقصان اٹھانا پڑا جس دوران 46سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی فوج نظم وضبط میں یقین رکھتی ہے اور اس کی مثالیں دیکر ممالک اپنی فوجیوں کے سامنے رکھتی ہیں ۔مرکزی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوج کے سامنے ملک بھر میں کئی ایک چلینج درپیش ہیانہوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے سرحد پار کی طرف سے دراندازی کو جاری رکھنے کی صورت میں امن کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج نے ہر سطح پر معاملات کو ڈھیل کرنے کا من بنا لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاعی نظام مضبوط بنانے کیلئے 11رافیل طیارے بھارت پہنچ گئے ہیں جبکہ امسال مارچ کے مہینے تک ان کی تعداد 17تک ہو گی اور کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں بھارت کی سالمیت پر کوئی انچ نہیں آنے دی جائیگی ۔
Comments are closed.