کورونا سے لڑکر انسانیت کی حفاظت کرنے میں بھارت نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا / وزیر اعظم مودی

ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ، نوجوانوں کا ملک نئے موقع کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا

ہمیں یہ نہیں بولنا چاہئے کہ پنچاب میں کیا ہوا ، جموں کشمیر میں بے گناہوں کی ہلاکتیں برداشت نہیںکی جا سکتی

سرینگر/08فروری: کورونا کے تعلق سے نامعلوم دشمن سے کیسے لڑا جائے گا بھارت نے پوری دنیا کو سکھایا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ انسانیت کی حفاظت کرنے میں بھارت نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے جس پر بھارت کی پوری دنیا میں ستائش کی گئی۔اسی دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور بھارت کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ بھاجہا سرکار نے ملک کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی خواہش کے مطابق کچھ اہم فیصلے لئے جس میں جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ بھی ایک اہم فیصلہ تھا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کو دو یونین ٹریٹر ی میں تبدیل کر نے کے بعد اپوزیشن پارٹی نے تنقید کی کوئی جگہ خالی نہیں رکھی تاہم اس کے باوجود بھی ہماری سرکار اپنے وعدے پر پابند عہد رہی ۔ وزیر اعظم مودی نے دفعہ 370کو جموں کشمیر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار اس بات کا عزم رکھتی ہے کہ جموں کشمیر کو آنے والے سالوں میں مکمل طور پر ترقی یافتہ بنایاجاے گا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی میں دفعہ 370بڑی رکاوٹ تھی اور اب اس کے خاتمہ سے جموں کشمیر میں ترقی کی راہیں ہموار ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بولنا چاہئے کہ پنچاب میں کیا ہوا ۔ مودی نے کہا کہ جموں کشمیر میں بے گناہوں کو ہلاک کیا جاتا ہے ۔ اس کو کھبی نہیں بھول پائے گئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور بھارت کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا ملک نئے موقع کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ آزادی کے 75ویں سال میں ہم داخل ہورہے ہیں۔ یہ کافی تاریخی وقت گزر رہا ہے۔ ہمیں اس سال کو حوصلہ کا سال بنانا ہوگا۔ جب ہم آزادی کی صدی منائیں تب ہمارا ملک کہاں کھڑا ہوگا اس کے لیے ہمیں آگے بڑھ کر کوششیں کرتی رہنی ہوگی۔پوری دنیا بھارت کی طرف ٹکٹکی لگا کر دیکھ رہا ہے۔ جب میں مواقع کی بات کر رہا ہوں تو ممتاز ہندی شاعر میتھلی شرن گپت جی کی نظم پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اگر کورونا کے بعد صورتحال سے نہ نمٹتا تو بھیانک صورتحال ہو جاتی، ہر ایک نے یہ لڑائی لڑی اور ہر کامیاب ہوئے، اس لڑائی کا کریڈٹ کسی سرکار یا شخص کو نہیں جاتا بلکہ بھارت کو جاتا ہے۔۔ کورونا نے دنیا کے ساتھ بھارت کے رشتے مضبوط کیا۔ پوری دنیا میں فارمیسی کا ہب بن گیا ہے بھارت۔ 150 سے زائد ممالک میں ہم نے کورونا کی ویکیسن پہنچائی ہے۔ پوری دنیا بھارت کی ویکسین پاکر خوش ہیں۔ ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔

Comments are closed.