پانپور میں لشکر طیبہ کا معاون کار گرفتار؛ سرگرم جنگجو ئوں کو پناہ اور دیگر مدد فراہم کرنے میں ملوث تھا/ پولیس

سرینگر/30جنوری: اونتی پورہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کے دوران عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ایک معاون کار کو پامپورہ علاقے سے گرفتارکیا۔گرفتارکئے گئے معاو ن کار کی شناخت جنیداشرف ساکن کنہ بل پامپور کے طور پر ہوئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کے دوران عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے بالائے کارکنوں کا گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ اونتی پورہ کے پامپور اور کھریو علاقوں میں سرگرم جنگجو ئوں کو پناہ ، لاجسٹک اور دیگر مدد فراہم کرنے میں ملوث تھا۔ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی جنگجو کمانڈروں سے بھی رابطے میں رہا ہے۔گرفتارکئے گئے معاون کار کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضط کیا گیاجس کو پولیس نے کیس ریکارڈ کے ساتھ رکھا تاکہ دیگر عسکری کیسوں میں ملوث ہونے کی پوری طرح تحقیقات ہوسکے۔ پولیس اسٹیشن پامپور نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر75/2020 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کی

Comments are closed.