زچہ بچہ ہسپتال اننت ناگ میں آوارہ کتوں نے ڈھیرہ ڈال دیا

برفباری کے بعد ضلع میں آوارہ کتوں کے حملوں میں قریب 50افراد زخمی

سرینگر/30جنوری/سی این آئی// زچہ بچہ ہسپتال اننت ناگ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوںکے حملوںمیں قریب ایک درج افراد زخمی ہوئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف ہ دہشت پھیل گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ میں برفباری کے بعد آوارہ کتوں کے حملوں میں قریب 50افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ آوارہ کتوں نے زچہ بچہ ہسپتال میںڈھیرہ جماکر وہاں پر قریب 6افراد پر حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ اس سلسلے میں ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ 2014کے سیلاب میں ہسپتال کی ایک طرف کی دیوار ڈہہ گئی تھی جس کی وجہ سے ہسپتال کے احاطے میں آوارہ کتے داخل ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضائوں کے تیمار دار ہسپتال احاطے میں کھانہ ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے کھاتے ہسپتال احاطے میں داخل ہوجاتے ہیں ۔ اس دوران قیموہ اننت ناگ میں آوارہ کتوں کے حملے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ آوارہ کتوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں بھی خوف محسوس کررہے ہیں ۔ لوگوں کے مطابق برف باری کے بعد آوارہ کتوں کی جانب سے لوگوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

Comments are closed.