مشکوک نقل و حمل کی اطلاعات ملنے کے بعد ؛ سانبہ ، کھٹوعہ اور راجوری کے علاقوںمیں تلاشی آپریشن ، کوئی گرفتار نہیں

سرینگر /19جنوری / سی این آئی مشکوک نقل و حمل کی اطلاعات ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سانبہ ، کھٹوعہ اور راجوری کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائیاں عمل میںلائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سانبہ ، کھٹوعہ اور راجوری کے کئی علاقوں میں مشکوک نقل و حمل ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے منگل کی صبح متعدد علاقوں کو محاصرے میںلیکر وہاں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ ان علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل و حمل دیکھنے کو ملی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے متعدد علاقوں کو محاصرے میں لیا اور وہاںتلاشی کارروائیاں عمل میں لائی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک اگرچہ ان علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری تھا تاہم کسی کو گرفتار نہیںکیا گیا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیںہوئی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے منگل کو ضلع راجوری میں کئی دیہات کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔حکام کے مطابق یہ گاوں راجوری ٹاون کے قریب ہی واقع ہیں اوران میں ٹھنڈی کاسی،گردان،چاوان اور ٹنڈوال شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی آپریشن مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد شروع کیا گیا اور اس میں فوج کے علاوہ پولیس ،بی ایس ایف اور سی آر پی ایف اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

Comments are closed.