سرینگر /19جنوری / سی این آئی قاضی گنڈ کے بونہ گام علاقے میں سڑک کے حادثے میں تین سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ ادھر زینہ پورہ شوپیان کے باغات سے عدم شناخت نعش بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی قصبہ قاضی گنڈ کے بونہ گام علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا ، نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی صبح سی آر پی ایف کی 46 بٹالین کی ایک کیسپر گاڑی اور ایک تیل ٹینکر کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار اور ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان سب کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ ادھر شوپیان کے زینہ پورہ علاقے سے نزدیکی باغات میں ایک عدم شناخت نعش بر آمد کر لی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تازی پورہ آونورہ کے باغات کچھ مقامی لوگوں نے صبح نعش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ اطلاع ملنے کے ساتھ ہی پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوںنے ضروری لوازمات کیلئے نعش کو اپنی تحویل میںلیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نعش کی پہنچان کرنے کیلئے کارروئی جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.