لاوئے پورہ جھڑپ میںمارے گئے تینوں نوجوان جنگجو تھے ، دس روز میں لواحقین کو ٹھوس شواہد پیش کریں گے / آئی جی پی وجے کمار

کورونا کی وبائی بیماری کے پیش تینوں نوجوانوں کی نعشیں لواحقین کو سپرد نہیں کی جائیگی

26جنوری کے پیش نظر جنگجوئوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے پولیس و سیکورٹی فورسز متحرک

سرینگر/18جنوری: کورونا کی وبائی بیماری کے پیش نظر لاوئے پورہ سرینگر جھڑپ میںجاں بحق تینوں نوجوانوں کی نعشیں لواحقین کو سپرد نہیں کی جائے گئی کو واضح کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ جھڑپ میںمارے گئے تینوں نوجوان جنگجو تھے اور پولیس دس روز کے اندر اندر تینوں کنبوں کو اس بارے میں ٹھوس ثبوت فراہم کرے گی ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ 26جنوری کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس تیار ہے اور تمام انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ٹریفک ہفتے کے سلسلے میں سرینگر میں منعقد ہ تقریب کے بعد میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ لاوئے پورہ جھڑپ میںمارے گئے تینوں نوجوان جنگجو تھے اور پولیس اس معاملے میں جلد ہی ٹھوس ثبوت والدین کو فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مہلوکین کی باقیات کو کورونا کی وجہ سے ورثائ￿ کے حوالے نہیں کیا جائے گا بصورت دیگر لوگ اْن کی تجہیز و تکفین کیلئے جمع ہوکر کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کریں گے۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ پولیس نے اس معاملے میں قریب 60فیصدی شواہد جمع کئے ہیں اور آئندہ کچھ دنوں میں تمام آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید شوہد کو اکٹھا کیا جائے گا جس کے بعد تینوں کے والدین کے سامنے یہ بات ثابت کی جائے گی کہ تینوں جنگجوئوں کیلئے کام کر رہے تھے اور ان کے رابطے میں مسلسل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین میں سے ایک کے گھروالوں نے لاش کا مطالبہ کیا ہے لیکن ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا بیماری کشمیر میںجاری ہے اور اگر نعشیں فراہم کی جاتی ہے تو وہاں ضروری طور پر کورونا گائیڈ لائیز کی خلاف ورزی ہو گی ۔ جس سے وہاں انسانی جانوں کو خطرہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں نوجوانوں کو اہل خانوں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عسکریت کی طرف مائل کیا جا رہا ہے اور انہیں گرینیڈ اور پستول فراہم کئے جاتے ہیں ۔ آئی جی پی نے کہا کہ کل ہی اننت ناگ سے ایک نوجوان کو پستول اور گرینیڈ سمیت گرفتار کر لیا گیا جس کو کسی کو مارنے کیلئے تیار کیا گیا تھا ۔آئی جی کشمیر نے 26جنوری کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو وں کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے سبھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات میں جنگجوئوںکی جانب سے خلل ڈالنے کی کوشش کی جا سکتی ہے تاہم پولیس کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہے اور کسی بھی ممکنہ کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا جائے گا ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.