جموں کشمیر میں کچھ اہم نئے پروجیکٹوں کو منظوری ملنے کے پیش نظر; مرکزی بجٹ 2021میں یوٹی جموں کشمیر کے لئے خصوصی پیکیج
سرینگر/18جنوری:مرکزی بجٹ 2021جو کہ اگلے ماہ پیش کیاجارہاہے میں یوٹی جموں کشمیر کیلئے خصوصی پیکیج ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں کشمیر میں کچھ خصوصی پروجیکٹوںکو شروع کیا جارہا ہے جس کیلئے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق۔مرکزی وزیرخزانہ نرملاسیتا رمن جو کہ اگلے ماہ بجٹ پیش کررہی ہیں بجٹ 2021میں یوٹی جموں کشمیر کیلئے خصوصی پیکیج کو منظوری ملنے والی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر میں چند خصوصی پروجیکٹوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹی کو اضافہ بجٹ ملنے کا امکان ہے ۔مرکزی وزارت خزانہ کے ایک باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ جموںکشمیر میں میٹرو ٹرین، پن بجلی پروجیکٹ کے علاوہ دیگر اہم پروجیکٹوں کو منظوری ملنے کے بعد رواں برس کے بجٹ میں یوٹی کیلئے خصوصی پیکیج ہوگا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتارمن بجٹ 2021کو 1فروری کو پیش کررہی ہیں۔اس برس کے بجٹ میں کچھ غیر معمولی تبدیلیاں ہونے کی امیدہیں کیوںکہ گزشتہ برس کے لاک ڈاون کے نتیجے میں ہندوستانی جی ڈی بی کافی حد تک نیچے چلی گئی تھی جبکہ کوروناوائرس کی وجہ سے ہندوستان کو کافی مالی خسارہ اُٹھانا پڑا جس کو اس بجٹ میں پورا کیا جاسکتا ہے ۔ بجٹ میں جہاں مختلف ریاستوں اور یوٹیز کیلئے خصوصی پیکیج ہونے کی امید ہے وہیں پر کئی اہم چیزوں جیسے الکٹرانک، موٹر ہیکل ، موبائل اور دیگر غیر ضروری چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات اور لگشری آئٹم بھی مہنگے ہوسکتے ہیں ۔ گزشتہ برس کے شدید بحران میں شروع ہونے والے مالی محرکات کی بدولت ، ہندوستان اس بحران سے آزاد ہو کر ابھرا حالانکہ اس اضافے نے کارپوریٹ دیوالیہ پن اور اگلے برسوں میں قرضوں میں اضافے سمیت دیگر مسائل کو جنم دیا۔کہ 2008-9کے بجٹ کا کوئی موازنہ نہیں ہوگا اس برس بھارتی کی جی ڈی بی کافی بلند رہی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال مئی میں ، خراب معیشت سے نمٹنے کے لئے مرکز نے اتمانیربھارت کا اعلان کیا اور یہ بھیان 20 لاکھ کروڑ روپئے کا محرک ہے جو ہندوستان کی جی ڈی پی کا 10 فیصد ہے (جس میں 8 لاکھ کروڑ روپئے کی رقم کی روانی کو فروغ دینے اور کاروباری اداروں کو مدد فراہم کرنے کے لئے) تاہم ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی اور بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وبائی امراض کے غیر متوقع اخراجات کے نتیجے میں خسارے کو اس سال کے لئے طے شدہ جی ڈی پی کے 3.5 فیصد کو بڑے مارجن سے بڑھا دیا جائے گا ، جس کے کچھ اندازے کے مطابق یہ جی ڈی پی کا 7 فیصد تک جاسکتا ہے۔ اس سے آنے والے بجٹ میں زیادہ اخراجات اور بھی مشکل ہوجائیں گے۔(سی این آئی )
Comments are closed.