سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی6.4ڈگری ،پہلگام میں منفی6.8 جبکہ گلمرگ میں منفی6ڈگری سیلشیس ریکارڈ
سرینگر/18جنوری:22جنوری سے برفباری اور بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کے بیچ وادی کشمیر میںشبانہ درجہ حرارت میںکچھ حد تک بہتری ریکار ڈ کی گئی تاہم ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔شبانہ درجہ حرارت میںمعمولی بہتری کے باوجود بھی ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہیں اور نل بھی جم گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 21 جنوری تک موسم خشک رہے گا اور22سے 24جنوری تک بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برف باری ہونے کا امکان ہے۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ جموں کشمیر اور لداخ میںشدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4ڈگری سیلشیس،پہلگام میں منفی6.8ڈگری جبکہ گلمرگ میں منفی6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کئی دنوں بعد شبانہ درجہ حرارت میںکچھ حد تک بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی اندرونی سڑکوں کے دونوں اطراف پر بھاری مقدار میں جمع برف جم جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گھروں کے اندر ٹیوب ویل اور نل جم جانے کی وجہ سے بھی لوگوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیش گوئی کی ہے کہ21 جنوری تک موسم خشک رہے گا اور22سے 24جنوری تک بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برف باری ہونے کا امکان ہے۔اس دوران گزشتہ رات بھر شدید سردی ہونے کے ساتھ سوموار کی صبح بھی سرینگر سمیت پوری وادی میں شدت کی سردی محسوس کی جارہی ہے۔شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے باعث مسلسل چوتھے روز بھی جھیل ڈل کی اوپری سطح پوری طرح سے منجمد رہی۔صبح کے وقت چلنے والی یخ بستہ ہواؤں اور شدت کی سردی کی لہر برقرار رہنے کے باعث صبح کے وقت زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے نتیجے میں نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس وجہ سے اب گھروں کے اندر بھی پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.