ٹیٹوال کرنا میں فوجی افسر کی لاش پُر اسرار طور پر برآمد; افسرنے خود کشی کرلی یا معاملہ کچھ اور تحقیقاتی عمل شروع

سرینگر/18جنوری: ٹیٹوال کرنا میںسوموار کے روز ایک فوجی میجر کی لاش پُراسرارر طور پر اپنے کیمپ میں پائی گئی ۔ فوجی میجر نے خود کشی کرلی ہے یا معاملہ کچھ اور ہی ہے فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکاتاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹیٹوال سیکٹر میں سوموار کے روز ایک فوجی میجر جس کا تعلق 6JAKرائفلز سے تھا کو دوران ڈیوٹی جوگی پوسٹ میں پُر اسرار طور پرمردہ پایا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوجی میجر کی ٹھوڑی کے نیچھے معمولی زخم دیکھا گیا ہے اور غالب امکان ہے کہ میجر نے خود پر گولی چلائی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات میں ابھی اس بات کو واضح نہیں کیا گیا ۔ اس دوران پولیس کی ایک ٹیم موقعے پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 174سی آر پی سی کے تحت درج کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں تعینات فوجی اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کے واقعات وقفے وقفے کے بعد رونماء ہورہے ہیں جن میں زیادہ تر اہلکار زہنی تنائو کے بعد خود کشی کرلیتے ہیںاور ٹیٹوال میں فوجی افسر کی موت کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.