حکومت ہند اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں کو ; جان بوجھ کر خطرہ میں ڈال رہی ہے / محبوبہ مفتی کا الزام
سرینگر/15جنوری/سی این آئی// پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں کو جان بوجھ کر خطرہ میں ڈال رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی کے محبوس لیڈر نعیم اختر کی زیر حراست بے ہوشی کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے کے ایک دن بعد پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے حکومت ہند پر الزام عائد کیا کہ وہ یہاں کے سیاسی لیڈران کی زندگیوں کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈال رہی ہے ۔ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے لکھا کہ’’ جس سرکاری عمارت میں ہماری پارٹی کے سینئر لیڈر نعیم اختر کو غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے وہ وادی کی شدید سردیوں کے موافق نہیں ہے‘‘۔جس کے نتیجے میں ان کی صحت بگڑ گئی ‘‘۔ انہوںنے لکھا کہ ایسا جان بوچھ کر کیا جا رہا ہے اور اس کا واحد مقصد یہاں کے مخالف سیاسی لیڈران کو تنگ طلب کرنا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر نعیم اختر دوران حراست میں علیل ہو گئے جس کے بعد انہیں رات کے دوران ہی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔
Comments are closed.