سرینگر/13جنوری: کٹھوعہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک اور سرنگ کا پتہ لگایا گیا ہے جس کے متعلقہ کہا جاتا ہے کہ یہ سرنگر بھی جنگجوئوںکو اُس پار سے اس طرف دھکیلنے کیلئے کھودی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بوبیان گاؤں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی ایک پارٹی نے بدھ کی صبح ایک آپریشن کے دوران ایک سرنگ کا سراغ لگایا۔انہوں نے بتایا کہ یہ سرنگ سرحد پار سے جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کرنے کے لئے کھودی گئی ہے۔اس دوران بی ایس ایف کی ایک خصوصی ٹیم سرنگ میں داخل ہوگئی جو کہ اس بات کا پتہ لگائے گی سرنگر کہاں تک ہے اور اس کا دوسرا منہ کہاں پر کھلتا ہے یا کہ یہ سرنگ اس طرف سے ہی تو کھودی نہیں گئی ہے۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس طرف سے بھی کئی بار کھودی گئی سرنگوںکا پتہ چلا ہے جو سمگلر جڑی بوٹیاں اور منشیات کی سمگلنگ کیلئے کھودتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.