سرینگر/13جنوری: ہندوستان اور پاکستانی افواج کے سرحدی کشیدگی برابر جاری ہے تازہ واقعے میں پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں پاک فوج کی گولہ باری کی زد میں آکر ایک نوجوان زخمی ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں کل پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں پندرہ سال کا جہانگیر احمد زخمی ہوگیا۔ اْسے کل دیر رات پونچھ شہر کے راجا سْکھ دیو سنگھ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اْس کا عالاج و معالجہ جاری ہے۔ اْس کا پیر زخمی ہوگیا ہے۔ مسلسل گولہ باری کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک جہانگیر کو اسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا۔ جہانگیر کے والد محمد کبیر نے بتایا کہ کل صبح سے ہی شاہ پور سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے گولہ باری کی جارہی تھی۔شام تقریباً چھ بجے جہانگیر زخمی ہوگیا تھا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع پونچھ کے ہی مینڈھر سب ڈیویڑن میں پاکستان نے ہندوستانی فوجیوں کی چوکیوں کے ساتھ رہائشی علاقوں کو کل رات نشانہ بنایا۔۔اس علاقے میں گولہ باری کا سلسلہ آج صبح چار بجے تک چلتا رہا۔ہندوستانی فوج کی طرف سے زبردست جوابی کاروائی کی گئی۔ادھر دفاعی ذرائع نے پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کاا لزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی دراندازوں کو سرحد پار کرانے کے لیے ایسی حرکات انجام دے رہا ہے۔ کل پاکستان نے شاہ پور ، کیرنی ، قصبہ اور بالوکوٹ سیکٹروں میں بلا اشتعال گولہ باری کی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.