پاک زیر انتظام کشمیر کا ایک لڑکا اور پونچھ کا ایک لڑکا اپنے اپنے وطن روانہ

پونچھ میں لائن آف کنٹرول کو محض 20منٹوں تک دونوں طرف کھول دیا گیا

سرینگر/08جنوری/سی این آئی// چکنہ دا باغ ایل او سی پونچھ کو جمعہ کے روز قریب 20منٹوں تک کھلا رکھا گیا جہاں سے پاک زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والاایک کم عمرلڑکے اور پونچھ سے تعلق رکھنے والے کواپس اپنے اپنے وطن بھیج دیا گیا ۔ دونوں لڑکوںنے غلطی سے حد متارپار کی تھی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر قائم چکنہ دا باغ کراسنگ پوائنٹ کو جمعہ کے روز 20منٹوں کیلئے اسلئے کھول دیا گیا تاکہ غلطی سے حد متارکہ لکیر پارکنے والے لڑکوںکو اپنے اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے ۔ان میں سے ایک کا تعلق اس پہاڑی ضلع سے ہے اور دوسرا پاک زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والا ہے ۔ دنوںنے گزشتہ ہفتے غلطی سے سرحد عبور کی تھی ۔مینڈھر پونچھ سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے گلپور سیکٹر سے سرحد عبور کرکے پاک زیر انتظام کشمیر پہنچا تھا جبکہ پاک زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے بھی سرحد عبور کی تھی۔ ان مٰں سے ایک محمد شبیر عمر 17سال ولد محمد بشیر گجر ساکن مینڈھر محلہ کیان جو 24دسمبر سے لاپتہ تھا ۔ نے کیرنی سیکٹر سے سرحد عبور کی تھی ۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن پونچھ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی جاچکی تھی ۔ اسی طرح پاک زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والا علی حیدر عمر 14سال ولد محمد شریف ساکن بنڈی عباس پور کو ایس او جی نے پونچھ میں 31دسمبر کو حراست میں لیا تھا ۔ لڑکوں کی ادلا بدلی کیلئے دونوں جانب انتظامیہ کے افسران فوج اور پولیس کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے باضابطہ طور پر قانونی لوازمات کو پورا کرنے کے بعد لڑکے اپنے اپنے وطن واپس بھیج دئے ۔

Comments are closed.