بھاری برفباری کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو پانچ روز بعد قابل آمد رفت بنایا گیا
درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ، شاہراہ پر درماندہ مسافروں کا سڑک کھلنے پر اظہار اطمینان
سرینگر/08جنوری: مسلسل پانچ دنوںتک بند رہنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے تاہم فی الحال شاہرہ پر چھوٹی درماندہ گاڑیوںکو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ۔ شاہراہ پر درماندہ مسافروں نے سڑک کھلنے پر اطمیان کااظہار کیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ کو جمعہ کوپانچ روز بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم فی الوقت شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں بھاری برفباری اور ٹنل کے اُس پار بارشوں سے شاہراہ پر کئی جگہوں پر پسیاں گرآنے سے مسلسل پانچ روز تک ٹریفک کی نقل و حمل بند تھی تاہم شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے دن رات کام جاری تھا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کے بعد دوپہر شاہراہ کو صاف کر دیا گیا اور شاہراہ ٹریفک کے کھلنے کے بعد پہلی درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی اور ان میں سے بھی صرف چھوٹی گاڑیوں اور تیل سے لدے ٹینکروں کو ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے بتایا کہ پانچ روز کے بعد ٹریفک کو یکطرف چلنے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی اور ٹریفک آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے ۔ یاد رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ٹنل کے آر پار ہوئی برفباری اور پسیاں گرآنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے شاہراہ پر ہزارو ں کی تعداد میں مال بردار و مسافر گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیںتھی۔ ادھر شاہراہ مسلسل بند رہنے کے نتیجے میں درماندہ مال بردار گاڑیوں پڑا مال تباہ ہوکے رہ گیا جس میں سبزیاں ، مرغ، بھیڑ بکریاں اور سبزیاں اور میوہ جات شامل ہے جس کے نتیجے میں تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاہے ۔
Comments are closed.