جموں کی خصوصی عدالت نے محبوس پی ڈی پی یوتھ لیڈر ؛وحید الرحمان کی ضمانتی عرضی منظور کرکے رہائی کا حکم دیا

سرینگر/09جنوری/: محبوس پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان کی رہائی کی راہ ہموار ہوئی ہے کیونکہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے وحید الرحمان کی ضمانتی درخواست منظور کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمان کی ضمانت کو منظوری دی ہے ۔ پی ڈی پی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے وحید الرحمان پرہ کی ضمانتی عرضی کو منظور کر دیا ہے اور انہیںامید ہے کہ جلد ان کی رہائی ممکن بنائی جا سکے گی ۔انہوںنے بتایا کہ وحید پر ہ کو جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میںپیش کیا گیا جہاں جج نے اس کی ضمانتی عرضی منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ۔ خیال رہے کہ وحید الرحمان پر ہ کو این آئی اے نے اس وقت پوچھ تاچھ کیلئے دلی طلب کیا تھا جب انہوںنے ایک روز قبل پلوامہ سے ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے ۔ دلی میں دو دنوں کی پوچھ تاچھ کے بعد این آئی اے نے وحید الرحمان پرہ کو با ضابطہ طور پر حراست میںلیا تھا ۔ اور ان پر الزام عائد تھا کہ انہوںنے حزب المجاہدین کے ساتھ رابطہ قائم کیا تھا ۔ جس کے بعد 30دسمبر کو سی آئی کے نے پلوامہ میں وحید الرحمان پرہ کی رہائشگاہ پر چھاپہ بھی ڈالا تھا ۔ وحید الرحمان پرہ نے ڈی ڈی سی انتخابات میں شرکت کرکے جیت بھی حاصل کرلی تاہم انہیںبعد میںحلف لینے سے روک دیا گیا تھا ۔

Comments are closed.