سرینگر/08جنوری: کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میںزیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے فوجی پورٹر زخمی ہو گیا ۔ ادھر شدید ٹھنڈ کے بیچ لولاب میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن عمل میںلایا ۔ سی این آئی کے مطابق ٹنگڈار کے ناڑ علاقے میں جمعہ کو اس وقت ایک فوجی پورٹر زخمی ہو گیا جب وہ علاقے میں خود کیلئے استعمال کی جانی والی لکڑی لانے گیا تھا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق لکڑی جمع کرنے کے دوران علاقے میں زیر زمین بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر فوجی پورٹر زخمی ہو گیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پورٹر کے پائوں میں معمولی چوٹ آئی اور نہیںعلاج و معالجہ کیلئے سب ضلع اسپتال ٹنگڈار منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے بھجی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فوجی پورٹر وہاں لکڑی لانے گیا تھا جس دوران وہاں دھماکہ ہوا ۔ ادھر لولاب کے کئی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کے بیچ جمعہ کی صبح فوج و فورسز نے محاصرہ کیا جس دوان گھر گھر کی تلاشیاں لی گئی جبکہ مکینوں سے پوچھ تاچھ ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کے 28آر آر ، اور ایس او جی کے اہلکاروں نے جمعہ کی صبح لولاب کے پیر محلہ ،اور دیور لولاب کے بڈھہ خان علاقے کو محاصرے میں لیا جس دوران وہاں تلاشی کاروائیاں عمل میںلائی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران کوئی بھی قابل اعتراض مواد بر آمد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.