نور باغ سرینگر میں قائم مدرسہ میں آگ کی واردات؛ مدرسہ کی عمارت مکمل طور خاکستر ،کتب اور دیگر اسلامی لکٹریچر کو نقصان

سرینگر/08جنوری: /نورباغ سرینگرمیں ایک اسلامی مدرسہ میںبھیانک آگ نمودار ہونے کے نتیجے میں مدرسہ کی عمارت مکمل طور خاکستر ہوئی ہے جس میںمتعدد کتب اور دیگر اسلامی لکٹریچر بھی جل کا خاک ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نور باغ سرینگر میں آگ کی شبانہ واردات میں ایک اسلامی مدرسہ راکھ کے ڈھرمیں تبدیل ہوا ہے ۔ مقامی لوگوں نے فائر سروس عملہ کی جانب سے اگرچہ وقت پر کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم عمارت خاکستر ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی شب کے دوران آگ کی ایک ہولناک واردات نے مدرسہ اسلامیہ عربیہ دارالسلام باگوان پورہ، نور باغ کی عمارت کو راکھ بنادیا جبکہ اس مدرسہ میں سینکڑوں اسلامی کتب اور دیگر لیٹریچر بھی جل کر خاکستر ہوا ہے ۔ زرائع کے مطابق آگ بجھانے والی گاڑیاں جائے مقام پر پہنچیں تاہم اس سے قبل مدرسہ کی پوری عمارت اور اس کے اندر موجود سامان راکھ ہوگیا۔آگ کی لپٹیں دور دور تک دکھائی دے رہیں تھیں مقامی لوگوںکی بھاری بھیڑ جائے واردات پر جمع ہوئی اور فائر سروس عملہ کو آگ بجھانے میں مدد کی ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔

Comments are closed.